مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جب کہ بی ایس ایف کی طرف سے مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے تاہم فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ افطار سے کچھ دیر قبل شروع ہوا۔ جس کا پاکستانی پاکستانی پنجاب رینجرز نے جواب دیا۔
ہندوستانی اور پاکستانی فوجوں کے درمیان سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
News ID 1856395
آپ کا تبصرہ